پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔عدالت نے نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شفقت محمود کو جواب داخل کرانے کے لئے عد الت میں طلب کیا ہے  ۔جمعرات کو احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا تھاکہ سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جب نام نکلوانے کے لئے نیب سے رابطہ کیا گیا تو نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ ای سی ایل سے راجہ پرویز اشرف کا نام خارج کرنے پر ہمیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔