نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓکا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

اسلام آباد، جہانیاں (آن لائن) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓکا یوم ولادت آج  پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ حضرت امام حسین ؓکے یوم ولادت کے سلسلے میں آج چاروں صوبوں،آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں  محافل، سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جن  سے ممتاز علماء کرام و خطیب حضرات خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کی سیرت مطہرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔ الیکٹرانک میڈیا سے بھی حضرت امام حسین ؓکی حیات مبارکہ پر مشتمل پروگرام نشر کیے جائیں گے۔