لاہور ہائیکورٹ کے باہر خاتون کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پنجاب آج سپریم کورٹ میں پیش کرینگے

 اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدیق حسین جیلانی کے لاہور ہائی کورٹ کے باہر خاتون کے قتل کے از خود نوٹس پر  آئی جی پنجاب آج واقعہ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے  گزشتہ روز اس واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 48 گھنٹوں میں  رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا، آئی جی پنجاب اپنی رپورٹ میں پنجاب پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتار ی سمیت دیگر  اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔