حکومت خود اداروں میں تصادم چاہتی ہے: عابد شیر چیلنج دینے سے پہلے دماغ کو حاضر رکھیں: شیریں مزاری

اسلام آباد  (نیوزایجنسیاں) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت خود اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ عابد شیر علی آئین پڑھ لیں انہیں پتہ چل جائیگا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق کس پر ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اسمبلی فورم پر ملک کا کوئی بھی حلقہ کھولنے کی پیشکش کر رکھی ہے۔ عابد شیر علی چیلنج دینے سے پہلے اپنے دماغ کو حاضر رکھیں۔ وزیر مملکت کبھی سندھی، کبھی پختون کو بجلی چور کہتے ہیں، وہ خود صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، عابد شیر علی اپنے کام پر توجہ دیں۔ ملک بھر میں طویل اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا۔