ترقیاتی منصوبوں کیلئے 318 ارب کے فنڈز جاری

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام کیلئے 318 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ بقیہ 107 ارب کے فنڈز مالی سال کے اختتام تک ریلیز ہوں گے۔ اس سال مجموعی طور پر ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کیلئے کل 425 ارب روپے جاری ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اب تک 318 ارب جاری ہو چکے ہیں۔ سال کے آخر تک 425ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ 540 ارب کے پی ایس ڈی پی میں نیوانی شیٹو کیلئے رکھے گئے تھے محصولات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبے شروع نہیں ہو سکے۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں 65 ارب زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔ 30تک 107ارب کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس سال ترقیاتی فنڈز میں کوئی کٹوتی بھی نہیں کی گئی۔