بھارت سے اہم امور پر بات چیت کیلئے ماحول اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا: سرتاج عزیز

بھارت سے اہم امور پر بات چیت کیلئے ماحول اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے یہ بات درست ہے کہ اہم مسائل کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا تاہم بھارت سے اہم امور پر سنجیدہ بات چیت کیلئے ماحول اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہماری بھارت کی موجودہ حکومت سے زیادہ توقعات نہیں ہیں کیونکہ دونوں طرف خدشات پائے جاتے ہیں تاہم حکومت ابہام کا شکار نہیں۔ اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے جرأتمندانہ اقدام کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ تعلقات میں بہتری کیلئے  اہم امور کو طے کرنا ضروری ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ ہم تمام ہمسایہ ملکوںسے قریبی تعلقات چاہتے ہیں، اسی جذبے سے وزیراعظم نے بھارت کا دورہ کیا۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں اسکے مثبت نتائج  نکلیں گے۔