وزارت اطلاعات کے سینئر افسر نعیم خان وزیراعظم کے پریس سیکرٹری مقرر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد نعیم خان کو وزیراعظم کا پریس سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ معتبر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ محمد نعیم خان آج جمعرات کے روز اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کریں گے اس سے پہلے دانیال گیلانی وزیراعظم کے قائم مقام پریس سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔