جعلی ڈگری کیس، ڈپٹی چیف سمیت او جی ڈی سی ایل کے 5ملازمین گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کیس میں او جی ڈی سی ایل کے 5 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ڈپٹی چیف او جی ڈی سی ایل مبین اختر، ایڈمن اسسٹنٹ، لیب اٹینڈنٹ، ٹیوب ویل آپریٹر اور آئل ڈسپیچر شامل ہیں۔