کیا عمران کے نزدیک جھوٹ اور سیاسی بیان ایک ہی معنی رکھتے ہیں : انوشہ رحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے عوام کو بتایا جائے کہ 35 پنکچر کے بیان کو سیاسی بیان کہنے کا کیا مطلب ہے؟ کیا سیاسی بیان کا مطلب ہے کہ 35 پنکچر ایک الزام تھا، سچائی نہیں! کیا اس بات کا ثبوت نہیں کہ عمران دھاندلی سے جھوٹ کی سیاست کرتے رہے۔ پہلے کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولا پھر اسے سیاسی بیان کہا۔ کیا عمران خان کے نزدیک جھوٹ اور سیاسی بیان ایک ہی معنی رکھتے ہیں؟