بلاول بھٹو کی اردو ٹھیک کرنے کیلئے شہلا رضا استانی مقرر
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو زبان درست کرنے کیلئے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ان کی استانی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہلا رضا نے بدھ کے روز بلاول بھٹو زرداری کو پہلا سبق دیا۔ انہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی اردو زبان کو رواں رکھنے کیلئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر انہیں اردو زبان میں سبق دیں گی۔