ایگزیکٹ کیس کی سماعت، 5 ملازمین کی درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایگزیکٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ایگزیکٹ کے 5 ملازمین کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ملزم فاروق حیدر، رضوان شاہ، صہیب، عباس، عاصم بشیر اور اظہار تنویر کی ضمانت منظور ہوئی۔ ایف آئی اے نے ضمانت کی مخالفت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر خالد ندیم کے مطابق ایگزیکٹ ملازمین جعلی ڈگریاں دینے کا کام کرتے ہیں۔