پاکستان اور بھارت کا ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کا   ایٹمی تنصیبات  کی  فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نیوز ایجنسیاں)  پاکستان اور بھارت نے نئے برس کے پہلے روز اپنی  ایٹمی تنصیبات  کی فہرستوں کا الگ الگ  تبادلہ کیا ہے۔ 1988ء  میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ملک ان فہرستوں میں شامل  ایٹمی تنصیبات  پر کسی صورت  حملہ نہیں کریں گے۔ ہر سال کے پہلے دن دونوں ملک ان فہرستوں  کا تبادلہ کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ  کے مطابق پاکستانی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر اور بھارت نے اپنی فہرست  نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے سپرد کی۔  سال میں دو بار، یکم جنوری  اور بعدازاں یکم جولائی  کو یہ تبادلہ  کیا جاتا ہے۔  بھارت نے بھی ایک فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے سپرد کی جس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔