وزیراعظم کی زیر صدارت آج اے پی سی ہوگی زرداری اور عمران بھی شرکت کرینگے نوازشریف فوجی عدالتوں پر تحفظات دور کرینگے

وزیراعظم کی زیر صدارت آج اے پی سی ہوگی زرداری اور عمران بھی شرکت کرینگے نوازشریف فوجی عدالتوں پر تحفظات دور کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں آج ہونے والی اے پی سی میں شرکت کیلئے سیاسی قائدین کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور اور حمایت حاصل کی جائیگی۔ کانفرنس میں جو رہنما شریک ہوں گے ان میں سابق صدر آصف علی زرداری، خورشید شاہ، امین فہیم، اعتزاز احسن، رضا ربانی، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، نعیم الحق، شیریں مزاری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی ایم ایل ایف کے مظفر حسین شاہ، محمود خان اچکزئی، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، افراسیاب خٹک، اے این پی کے غلام احمد بلور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، بابر خان غوری، خالد مقبول، بیرسٹر فروغ نسیم، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، آفتاب احمد شیرپائو، عباس آفریدی، بی این پی کی سینیٹر کلثوم پروین، سینیٹر ساجد میر، غازی گلاب جمال شامل ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اے پی سی میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ سیاسی قیادت کے اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قانونی ماہرین کی موجودگی کے باعث توقع ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے قانونی راستے پر اتفاق رائے ہوجائے گا۔