سینٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع، پولنگ مارچ کے پہلے ہفتے متوقع

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز / خبرنگار) الیکشن کمشن نے سینٹ کے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول جاری کردیا جائےگا جبکہ پولنگ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کیلئے نامزدگی پیپرز سمیت ہدایت نامے اور انتخاب کے طریقہ کار پر مبنی کتابچوں کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے۔ 11 مارچ 2015ءکو 52 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں ان میں بلوچستان اور خیبر پی کے کے 12، 12 جبکہ پنجاب اور سندھ کے 11، 11، وفاقی دارالحکومت کے 2 اور فاٹا کے 4 سینیٹرز شامل ہیں۔ ریٹائر ہونے والے سینیٹروں میں بلوچستان سے عبدالرﺅف، حاصل خان بزنجو، میر محمد علی رند، میر ولی محمد، نواب محمد اکبر مگسی، صابر علی بلوچ، سردارمحمد یعقوب ناصر، محمد ہمایوں مندوخیل، مولانا عدالغفور حیدری، کلثوم پروین، ثریا امیر الدین، ہیمن داس شامل ہیں جبکہ فاٹا کے عباس آفریدی، رشید احمد خان، حاجی خان آفریدی، محمد ادریس صافی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نیئر حسین بخاری اور سعیدہ اقبال شامل ہیں۔ خیبر پی کے سے ریٹائر ہونے والوں میں عبدالنبی بنگش، گلزار احمد، غلام علی، محمد ادریس، محمد زاہد، سردار علی، وقار احمد، عدنان خان، افراسیاب خٹک، فرح عقیل، فرحت عباس اور مرجیت شامل ہیں۔ پنجاب سے ریٹائر ہونے والوں میں جعفر اقبال، شجاعت حسین، جہانگیر بدر، مشاہد اللہ، پرویز رشید، ظفر الحق، ظفر علی شاہ، محمد کاظم خان، ساجد میر، نجمہ حمید اور صغریٰ امام شامل ہیں، سندھ سے عبدالحسیب، بابر غوری، عبدالقیوم سرمرو، گل محمد لاٹ، اسلام الدین شیخ، مولا بخش چانڈیو، سلیم مانڈوی والا، رحمان ملک، فاروق نائیک، الماس پروین، شیرالا مالک شامل ہیں۔
سینٹ انتخابات