سپریم کورٹ: الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کیخلاف 3 ارکان اسمبلی کی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ: الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کیخلاف 3 ارکان اسمبلی کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے عبوری فیصلوں کیخلاف تین ارکان اسمبلی کی درخواستیں خارج کردیں۔ جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز چودھری نے درخواستوں کی سماعت کی۔ رکن قومی اسمبلی ملک ریاض اور ارکان صوبائی اسمبلی محسن لطیف اور سیف الملوک نے الیکشن ٹربیونل کے مختلف عبوری فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی تھیں۔ عدالت نے دائر تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ آچکا ہے جس کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کسی آئینی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
درخواستیں خارج