تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم 3 نئی خصوصی عدالتیں آج سے مقدمات کی سماعت کرینگی

اسلام آباد (آن لائن) تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت تین نئی خصوصی عدالتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی وزارت قانون نے جاری کردیا۔ یہ عدالتیں لاہور‘ کوئٹہ اور پشاور میں قائم کی گئی ہیں‘ جلد ہی دو اور عدالتیں اسلام آباد اور کراچی میں قائم کردی جائیں گی۔ لاہور میں مقرب خان‘ کوئٹہ میں ظفر علی خان اور پشاور میں انور خان کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا ہے جو (آج) جمعہ سے دہشت گردی  مقدمات کی سماعت شروع کر دیں گے۔