ای او بی آئی کی تنظیم نو کیلئے ٹاسک فورس قائم ‘بجٹ مشکلات کے باعث فنڈز دینا ممکن نہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ای او بی آئی کی انتظامی اور مالی تنظیم نو کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای او بی آئی کے متعلق انتظامی امور کے بارے میں چیئرمین ای او بی آئی نے پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے 18ویں ترمیم کے بعد درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے کہا بجٹ کی مشکلات کی وجہ سے ای او بی آئی کو نئے بجٹ میں فنڈز دینا ممکن نہیں۔
ٹاسک فورس قائم