اسلحہ کی نمائش،ایک تنظیم کے رہنما اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ میں نرم دفعات لگانے پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو معطل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کردیا، انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ کے ڈائریکٹر راجہ ساجد کیانی کو نیا ایس ایس پی مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے تاہم عصمت اللہ جونیجو نے اپنا چارج ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن میردیس نیاز کے سپرد کردیا جنہوں نے ایس ایس پی آپریشن کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجوکو تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی تنویر کو انکے گن مین محمد اقبال کے علاوہ انکے ساتھیوں نوشاد اور جمیل اختر کے ہمراہ ترامڑی چوک سے گرفتار کیا جن کے خلاف ایف آئی آر میں مبینہ طور پر نرم دفعات لگائی گئیں جس کا وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو معطل کرکے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ  رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔