پیپلز پارٹی، ایم کیوایم کبھی صوبے کو فائدہ نہیں پہنچائیں گے: جئے سندھ محاذ

 شہداد کوٹ (آن لائن) جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کبھی بھی سندھ کو فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے مفاد میں سندھ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء کے انتخابات بوگس تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے حکمرانوں نے سندھ کے اندر غلط حلقہ بندیاں کی ہیں۔