وزیراعظم سے نیول چیف آصف سندھیلہ کی ملاقات

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے نیول چیف آصف سندھیلہ نے ملاقات کی، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نیول چیف  نے وزیراعظم نواز شریف کو بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔