مغربی قوتیں مصر جیسی صورتحال پیدا کرکے ترکی میں مارشل لا کیلئے راستہ ہموار کررہی ہیں: فضل الرحمن

مغربی قوتیں مصر جیسی صورتحال پیدا  کرکے ترکی میں مارشل لا کیلئے راستہ  ہموار کررہی ہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد(اے این این) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ترکی میں مغربی قوتیں مصر جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے ترکی میں بھی مارشل لاء کے لئے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔ ایک مثالی حکومت کے خلاف انتہا پسند لوگوں کو آگے لانے کی کوشش ہورہی ہے پھر انہی لوگوں کے خلاف ملک میں مارشل لاء مسلط کر نے کے لئے جواز پیدا کی جائے گی۔ ترکی کے متعدل لوگوں نے ترکی کو خطے کا ٹائیگر بنا دیا ہے اب اس کی کامیابی مغربی ممالک کی نظروں میں چبھتی ہے اس لئے وہ جنگ کر نے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے بعض مغربی ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں ٹکرائو اور تصادم کی پالیسی کو ترک کر دینی چاہئے۔