صدر نے سینٹ کا اجلاس کل طلب لیا

اسلام آباد (ثناء نیوز) صدر ممنون حسین نے سینٹ کا اجلاس کل (جمعہ کو) طلب کر لیا۔ ایوان بالا کا پارلیمانی سال مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے اس مقصد کے لئے ایوان بالا کا ایک اضافی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ کل ایوان بالا کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میںہو گا۔ چیئرمین سینٹ سینیٹر نیئر حسین بخاری اجلاس کی صدارت کریں گے۔