سابق صدر کے وکلاء نے بنچ کی تشکیل کیلئے جاری حکومتی نوٹیفکیشن غلط ثابت کرنے میں دن گزار دیا

سابق صدر کے وکلاء نے  بنچ کی تشکیل کیلئے جاری حکومتی نوٹیفکیشن غلط ثابت  کرنے میں دن گزار دیا

اسلام آباد(ثناء نیوز) خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے دوران  سابق صدر  پرویز مشرف کے وکیل انور منصور خان  نے سارا دن بینچ کی تشکیل کے بارے میں جاری کئے گئے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو غلط ثابت کرنے میں گزار دیا۔ دوسری سماعت کے دوران بھی پرویز مشرف پر فرد جرم  عائد نہ کی جاسکی۔ آج اگر عدالت میں سابق صدر کی پیشی یقینی بنائی جاتی ہے تو ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔