بھارت کے بعد پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی بن گئی

اسلام آباد (اے پی اے) بھارت کے بعد پاکستان میں بھی عام آدمی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بن گئی جبکہ 6 جماعتوں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے ارسلان الملک نامی شہری کی درخواست پر عام آدمی پارٹی کی رجسٹریشن کرلی۔ الیکشن کمشن نے یہ رجسٹریشن مہاجر لیگ کی نام بدلنے کی درخواست کے بعد کی ہے۔ کمشن نے دیگر دو نئی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دیدی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست پر انکی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو تحلیل کر دیا گیا ہے جبکہ صدائے پاکستان پارٹی کو جنریٹر، پاکستان رائے حق پارٹی کو استری، تعلیم یافتہ پارٹی کو باسکٹ، نظریہ پاکستان پارٹی کو زرافہ اور موو آن پاکستان پارٹی کو شتر مرغ کا انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیا گیا ہے۔