اہم شخصیات کی سکیورٹی کم کرنے سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوگا: ایاز صادق

 اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر داخلہ کی جانب سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم شخصیات کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا ، قومی اسمبلی سیکرٹر یٹ کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے یا کم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور انہیں تعریفی خط بھی لکھا ہے۔