اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیف جسٹس کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سیکرٹری داخلہ آج طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ:  سابق چیف جسٹس کی سکیورٹی  سے متعلق درخواست  پر سیکرٹری  داخلہ آج  طلب

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر(آج) جمعرات کو  سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے مذکورہ درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا تھا تاہم اس کے باوجود تاحال انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ یا ایڈیشنل سیکرٹری (آج) جمعرات کو عدالت میں پیش ہوکر بتائیں کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں۔