پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کیلئے چیئرمینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کر سکیں

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے کوٹے کے چیئرمینوں بارے کوئی فیصلہ نہ کر سکیں۔ سپیکر آفس دونوں جماعتوں کی طرف سے ناموں کے انتظار کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب مکمل نہ کر سکا۔