مفاہمتی عمل افغان عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہئے: دفترخارجہ

مفاہمتی عمل افغان عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہئے: دفترخارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن مفاہمتی عمل کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے جو افغان عوام کے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ایک روزہ دورہ افغانستان کے دوران وزیراعظم اور افغان صدر نے دو طرفہ تعلقات سمیت افغان امن مفاہمتی عمل ،خط کی صورتحال بالخصوص2014ء میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔