قومی اسمبلی اجلاسوں میں وزراء کی عدم موجودگی پر احتجاج سے بچنے کیلئے حکومت کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کے احتجاج اور خفت سے بچنے کیلئے تمام اہم وزارتوں کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جو وزراء  کی عدم موجودگی میں وزارتوں بارے ارکان اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کی ہدایت پر سینئر وزراء کو پارلیمانی سیکرٹریوں کی تقرری کیلئے نام وزیراعظم آفس کو بھجوانے کیلئے کیا گیا ہے۔