سینٹ قائمہ کمیٹی نے نجکاری پر آئی ایم ایف سے وعدوں کی رپورٹ آج طلب کرلی

سینٹ قائمہ کمیٹی نے نجکاری پر آئی ایم ایف سے وعدوں کی رپورٹ آج طلب کرلی

اسلام آباد(ثناء نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اقتصادی امور ونجکاری کا اجلاس آج پیر کو ہوگا۔کمیٹی نے حکومت سے قومی اثاثوں کی نجکاری کی وجوہ اورنجکاری کے لئے آئی ایم ایف سے وعدوں کی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔ متعلقہ اعلیٰ حکام کو کمیٹی میں طلب کرلیاگیا ہے۔ نجکاری کیلئے فہرست پر موجودہ تمام متعلقہ اداروں کارپوریشنوں اور محکموں کے بارے میں بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔2 دسمبر پیر کو قائمہ کمیٹی خزانہ کے اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ کمیٹی کے اجلاس کے دستیاب ایجنڈے کے مطابق متعلقہ وزارت اور اداروں کو نجکاری پالیسی پر تفصیلی بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس کے نوٹسز وزارت خزانہ ونجکاری کمشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔