خیبر پی کے کا بینہ کا اجلاس، پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اسمبلی اجلاس منعقدکرنے پر غور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی زیر صدارت خیبر پی کے کابینہ کا غیر رسمی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کیخلاف احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دینے پر مشاورت کی گئی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے خیبر پی کے اسمبلی کا غیر رسمی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پر بھی غور اور آئندہ ہفتے ڈرون حملوں کے خلاف امریکی سفارتخانے میں یادداشت پیش کرنے پر بھی غور کیا گیا۔