اوگرا کرپشن کیس کا حتمی چالان، گیلانی اور پرویز اشرف کے نام شامل

اوگرا کرپشن کیس کا حتمی چالان، گیلانی اور پرویز اشرف کے نام شامل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا کرپشن کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیم نے حتمی چالان مرتب کرلیا ہے۔ چالان میں دو سابق وزرائے اعظم ملزموں کی فہرست میں شامل ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چالان میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے نام شامل ہیں جبکہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق سمیت 14ملزموں کے نام بھی شامل ہیں۔
اوگرا/ حتمی چالان