اسلامی نظریہ کونسل کی تشکیل نو کی جائے: علماء و مشائخ کونسل کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان علماء و مشائخ کونسل نے اسلامی نظریہ کونسل کی تشکیل نوکا مطالبہ کردیا، چیئرمین علامہ زبیر عابد نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی پر پوری قوم سوگوار ہے، کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر یا واجب القتل قرار دینا حرام و اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، لائوڈ سپیکر کا بے جا استعمال بند کیا جائے، نفرت انگیز تمام مواد ضبط کیا جائے، تمام مذہبی جلوس و جلسے گلیوں بازاروں کی بجائے کھلے میدانوں میں کرائے جائیں، اہل بیت ؓو صحابہ ؓ کا احترام واجب قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین علامہ محمد زبیر عابد نے جامع تعلیم القرآن میں مولانا امان اللہ ، مولانا اشرف و دیگر سے سانحہ راولپنڈی پر تعزیت کے بعد کیا۔