ارکان قومی اسمبلی نے ایجنڈا ای میل پر بھجوانے اور آئی پیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

ارکان قومی اسمبلی نے ایجنڈا ای میل پر بھجوانے اور آئی پیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کے ارکان نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا ای میل پر بھجوانے اور تمام ارکان کو آئی پیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے  اسمبلی کے آئی ٹی کے شعبے کو ارکان کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے فزیبلٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ ارکان اسمبلی نے سپیکر سے درخواست کی ہے انہیں اجلاسوں کا ایجنڈا انکی رہائشگاہوں پر بھجوانے  کی بجائے انہیں ای میل کیا جائے اور اسمبلی سیکرٹریٹ تمام ارکان کو آئی پیڈ فراہم کرے اور انکی قیمت انکی تنخواہوں سے  کاٹ لی جائے۔