شیری رحمن نے میری وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا: رحمن ملک

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے وزیراعظم اور صدر کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں جو کچھ کیا پاکستان کی بہتری کیلئے کیا ہے بلوچ عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا بگٹی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ شیری رحمن نے میری وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ نائن الیون کے بعد پاکستان میں کلاشنکوف اور خود کش کلچر آیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ تاجکستان میں ان کے وزیر داخلہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا فرانس اور اٹلی سمیت عالمی برادری نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔