پنجاب 67، سندھ پولیس کو 68 دہشت گرد مطلوب، فہرست جاری

پنجاب 67، سندھ پولیس کو 68 دہشت گرد مطلوب، فہرست جاری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے جاری کردہ سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سب سے زیادہ دہشت گرد سندھ پولیس کو مطلوب جبکہ پنجاب پولیس اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے حکام کے مطابق ملک بھر میں ایف آئی اے اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو مطلوب افراد سمیت 230 دہشت گرد مطلوب ہیں۔ ان میں ایف آئی اے کو مطلوب دہشت گردوں کی تعداد 23، اسلام آباد پولیس کو تین ہے، پنجاب پولیس 67، سندھ 68، خیبر پی کے 15، بلوچستان 41 اور گلگت بلتستان پولیس کو 13 دہشت گرد مطلوب ہیں۔ ان میں سے کئی دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر ہے۔
دہشت گرد/ مطلوب