پرویز مشرف کو دوبارہ جوتا مارا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا: احمد رضا قصوری

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف کو دوبارہ جوتا مارا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے 8 سال میں ملک کو بہت کچھ دیا،جو شخص کمانڈر رہا ہو اسے کسی چیز کا ڈر یا خوف نہیں ہوتا، مشرف لاہور اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سیاسی جلسہ کرکے فضا بدل دیں گے۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے میں، میں نے نہیں، چوہدری برادران نے پرویز مشرف کی معاونت کی تھی، سابق صدر نے اگر لال مسجد کا گناہ کیا ہے توانہیں ابوسفیان سمجھ کر معاف کردیا جائے۔