پاک بحریہ وار کالج کے وفد کا سری لنکا کا مطالعاتی دورہ، وزیر دفاع اور دیگر حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ کے وار کالج کے ایک وفد نے کموڈور ساجد محمود کی قیادت میں سری لنکا کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشن کی رپورٹ کے مطابق اس وفد میں وار کالج میں زیرتربیت دوسرے ملکوں کے افسر جن میں چین‘ ترکی اور نائجیریا کے افسر بھی شامل تھے وفد نے سری لنکا کے وزیر دفاع‘ سری لنکاکی ائر فورس کے سربراہ اور سری لنکا کی بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔