ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے: پاک پی ڈبلیو ڈی ورکرز فیڈریشن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک پی ڈبلیو ڈی ورکرز فیڈریشن اسلام آباد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزارت خزانہ، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اور ڈائریکٹر بجٹ پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔