قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کےلئے امیدواروں کے نام جمع کرا دئیے گئے

اسلام آباد (خبر نگار) سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام الیکشن کمشن میں جمع کرا دئیے ہیں۔ الیکشن کمشن کی طرف سے موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے 8، جماعت اسلامی پاکستان نے 10، پاکستان تحریک انصاف نے 22، ایم کیو ایم 5، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان ایک، عوامی نیشنل پارٹی نے ایک، پاکستان مسلم لیگ (ق) 5، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین 12، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی 2، نیشنل پارٹی ایک اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 6 امیدواروں کے نام الیکشن کمشن کو پیش کر دئیے ہیں۔
نام جمع کرا دئیے