سپریم کورٹ مشرف دور کے ایف ایٹ کچہری دھماکے کا ازخود نوٹس لے: اسرار شاہ

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) مشرف دور حکومت میں ایف ایٹ اسلام آباد میں کچہری کے بم دھماکے کے کیس کا سپریم کورٹ نوٹس لے، یہ مطالبہ بم دھماکے میں دونوں ٹانگیں گنوانے والے ڈاکٹر اسرار شاہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں کیا۔ ڈاکٹر اسرار شاہ نے حلقہ این اے 48 سے پرویز مشرف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات بھی جمع کروائے ہیں۔ 17 جولائی 2007ءکو اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے پاس اس اجتماع میں ایک بم پھٹا جس سے کچھ ہی دیر کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری خطاب کرنے والے تھے، دھماکے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے تھے۔