دنیا بھر کے مقابلے میں جنوبی ایشیا میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے: یونیسف رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) دنیا بھر کے مقابلے میں جنوبی ایشیا کے خطے میں نوجوان افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی مجموعی آبادی کا 40 فیصد حصہ 18 سال تک کی عمر کے افراد پر مشتمل ہے جس میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد کا تناسب 29 فیصد بنتا ہے۔ خطے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد مجموعی آبادی کا 12 فیصد ہے۔