بیلٹ باکس فوج کی نگرانی میں مقررہ مقامات تک پہنچائے جائینگے: سیکرٹری دفاع

بیلٹ باکس فوج کی نگرانی میں مقررہ مقامات تک پہنچائے جائینگے: سیکرٹری دفاع

اسلام آبا د (آئی این پی+اے پی اے) سیکرٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل (ر) آصف یاسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا اور اس حوالے سے فوج سکیورٹی کا مربوط میکنزم بنانے کے لئے کام کررہی ہے، بلوچستان میں قومیت پرستوں کا انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے ، ملک بھر میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں ، آرٹیکل 245 کے تحت فو ج کبھی بھی طلب کی جاسکتی ہے ، بیلٹ باکس فوج کی نگرانی میں مقررہ مقامات تک پہنچائے جائیں گے ، پریزائیڈنگ آفسر پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج طلب کرسکتا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں جدید ذرائع ابلاغ سے استفادہ حاصل کیا جانا چاہےے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور ایف سی سمیت دیگر ادارے عام انتخابات میں فوج کی نگرانی میں کام کریں گے ۔ فوج عام انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کا مربوط میکنزم بنانے پر کام کررہی ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ انتخابات کے دوران عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے ۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ ملک بھر میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔ ، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عام انتخابات کے دوران فوج کو کہیں بھی طلب کیاجاسکتا ہے جبکہ پرایزئیڈنگ آفسر پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی فوج کو طلب کرسکتا ہے۔
سیکرٹری دفاع