این ایچ اے کے تبدیل کئے گئے 51 میں سے 23 افسروں کے تبادلے منسوخ

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تبدیل کئے جانے والے 51 میں سے 23 افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق این ایچ اے کے اعلی حکام نے کچھ روز قبل اپنے من پسند 51 افسران کا تبادلہ کردیا تھا اور انہیں کروڑوں روپے کمانے والے عہدوں پر تعینات کردیا گیا تھا۔