انتخابات: 100 سال سے زائد عمر کے 3844 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے

انتخابات: 100 سال سے زائد عمر کے 3844 افراد حق رائے دہی استعمال کرینگے

اسلام آباد (خبر نگار+ایجنسیاں) پاکستان میں آئندہ انتخابات میں ایک سو سال سے زیادہ عمر کے تین ہزار سے زیادہ افراد اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمشن کی تیار کردہ ووٹرز لسٹ کے مطابق ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 3844 ہے جو کہ ک±ل ووٹرز کی تعداد کا 0.005 فیصد ہیں۔ ان افراد میں سے 1852 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 1992 خواتین۔ ووٹرز لسٹ کے مطابق ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں ان کی ک±ل تعداد 2524 ہے۔ ان میں سے 1266 خواتین جبکہ 1258 مرد ووٹرز ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 263 افراد سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں جن میں سے 123 مرد اور 140 خواتین ہیں۔ اسی طرح وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے میں ک±ل سولہ افراد سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں جن میں سے چھ خواتین ووٹرز ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اٹھارہ افراد میں سے سات خواتین اور گیارہ مرد ووٹرز ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ صوبہ خیبر پی کے میں ان ووٹرز کی ک±ل تعداد ساڑھے تین سو ہے جن میں سے ایک سو اسّی خواتین ووٹرز ہیں۔ صوبہ سندھ میں ایک سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 673 ہے جن میں سے 393 خواتین ہیں۔
حق رائے دہی