' پاکستان کو منفی پروپیگنڈے سے دباﺅ میں نہیںلایا جاسکتا دشمن کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں آرمی چیف
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائےگا‘منفی پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کو دباﺅ میں نہیںلایا جاسکتا۔ پاک فوج ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ ہے‘وہ جمعہ کولاہور دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن کے قریبی علاقے میں ایک نئے کم بیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو کمبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر میں دی جانے والی تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔فوجی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران اور جوانوںکو جنگی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ جتنے کے لئے تربیت ہی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر پاک فوج مکمل الرٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ دشمن کی کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی منفی پرپیگنڈے کے تحت پاکستان پر دباﺅ نہیں ڈالا جاسکتا ۔قبل ازیں جنرل راحیل شریف نے گیریژن اکیڈمی جونیئر کیمپس لاہور کا افتتاح کیا اور سکول میں ہونے والی پہلی اسمبلی میں شریک ہوئے ۔جنرل راحیل شریف 40سال قبل خود اسی ادارے کے طالب علم تھے جہاں انہوں نے1967سے 1972 تک تعلیم حاصل کی۔ اس موقع پر گریثرن ایجوکیشن سسٹم کی فیکلٹی اور افسران بھی موجود تھے۔کورکمانڈر لاہور جنرل صادق علی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
جنرل راحیل