آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سوموار 2 مئی سے شروع ہونے والے 5 روزہ عدالتی ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ تشکیل دیدئیے ہیں۔ حتمی کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر 1 چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک بنچ نمبر 2 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق پرویز، بنچ نمبر 3 جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود بنچ نمبر 4 جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اور جسٹس عمر عطاء بندیال بنچ نمبر 5 جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مقبول باقر جبکہ بنچ نمبر 6 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب مشتمل ہو گا۔