وفاقی تعلیمی بورڈ میٹرک امتحانات 14مارچ سے شروع ، رول نمبر سلپس ارسال
اسلام آباد (وقائع نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘ اسلام آباد کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2017ءمورخہ 14 مارچ 2017ءسے منعقد ہو رہے ہیں۔ مذکورہ بالا امتحانات میں شرکت کرنےوالے تمام ریگولر امیدواران اپنی رول نمبرسلپس اپنے اداروں سے حاصل کریں اور پرائیویٹ/ سابقہ (Ex) امیدواران کی رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کردی گئی ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رول نمبر سلپس فیڈرل بورڈکی ویب سائٹ WWW.fbise.edu.pk سے ڈا¶ن لوڈ کر لیں یا اس کے حصول کے لئے فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں۔