احتجاجی تحریک کیلئے عید کے بعد اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ، بلاول اور عمران خان کی مشترکہ صدارت کا امکان
لاہور/ اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت مخالف احتجاجی تحریک کیلئے عید کے بعد اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اجلاس کی مشترکہ صدارت کا بھی امکان ہے۔ شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو قائل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔