پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل رانا شفیق اسلام آباد میں قتل
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پرنٹنگ پریس کارپوریشن ایمپلائز ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل رانا شفیق کو زریاب نامی شخص نے چھریاں مار کر قتل کردیا۔ رانا شفیق افطاری کے وقت اپنے آفس میں بیٹھے تھے کہ معمولی بحث پر تکرار پر ان کے دوست زریاب سے جھگڑا ہوگیا جس نے چھری نکال کر رانا شفیق کے پیٹ میں گھونپ دی۔